انطالیہ ( نیوز ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضے کیلئے سیکیورٹی کا استعمال کر رہی ہے۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدس، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائیاں قبضہ اور توسیع پسندی ہے، میرے خیال میں اب اس کو رکنا چاہیے۔ اسرائیل اپنی سیکیورٹی کے پیچھے نہیں بلکہ مزید زمین حاصل کرنے کے پیچھے پڑا ہے۔