تہران ( اے ایف پی) امریکی ناکہ بندی کا الزام، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ، درجنوں بحری جہاز راستے میں پھنس گئے یا واپس مڑ گئے عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ امن مذاکرات اور جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار، پاکستان ثالثی کردار میں، نئی مذاکراتی کوششیں جاری ہیں۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا ہے، جس کی وجہ اس نے امریکہ کی جانب سے جاری بحری ناکہ بندی کو قرار دیا ہے، حالانکہ چند گھنٹے پہلے یہی اہم آبی گزرگاہ دوبارہ کھولی گئی تھی۔ یہ راستہ دنیا کی تیل اور گیس کی بڑی مقدار کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے، اور اس فیصلے سے عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔