لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ جاری سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی ایس او پیز کا مکمل اطلاق یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر فاروق نے پروگرام میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ضلعی سطح پر پیش رفت کا بھی تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سرگودھا میں 47.6 فیصد، اوکاڑہ میں 40.5 فیصد اور جھنگ میں 37.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔