لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نے لاکھوں مالیت کی چوری کر کے فرار ہونے والے گھریلو ملازم کو خاتون سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں گھریلو ملازم گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے متاثرہ خاتون صائمہ کی درخواست موصول ہونے پر گھریلو ملازم اعجاز، منورہ اور حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔