• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی جوس بنانے والے 2 یونٹس بند

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارروائی، معروف برانڈز کے جعلی جوس بنانے والے 2یونٹس بند کر کے معروف برانڈز جیسے غیر منظور شدہ نقلی لیبل لگا40ہزار لٹر ناقص جوس ضبط کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق غیرمنظور شدہ لیبل اور پیکنگ لگا کر 12ہزار کارٹن کیمیکلز سے ناقص جوس پکڑا گیا،مارکیٹ میں زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز جیسے رنگ کی پیکنگ لگائی جا رہی تھی۔عام صارف کو اصل رنگ،ڈیزائن جیسی جعلی پیکنگ سے دھوکہ دینے پر یونٹس کو بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب بھر سے صحت دشمن عناصر کا ہر حربہ ناکام بنا کر قلع قمع کیا جائے گا،شہری اشیاء کی خرید سے قبل لیبل ضرور دیکھیں، جانچ پڑتال یقینی بنائیں،خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
لاہور سے مزید