لاہور (کرائم رپورٹر سے) شفیق آباد کے علاقے میں پالتو کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ ایلون زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کمسن بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ایک پالتو کتے نے اس پر حملہ کر کے اسے کاٹ لیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔