• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شہریوں کیلئے سفری ہدایات

لاہور(کرائم رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر وطن واپسی اور بین الاضلاعی سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کے حجم میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، لہٰذا شہری دورانِ سفر مقررہ رفتار کی پابندی کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈرائیورز لین ڈسپلن پر عمل کریں، دورانِ ڈرائیونگ اپنی مکمل توجہ سڑک پر مرکوز رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کریں۔ غنودگی، نیند یا جسمانی تھکن کی حالت میں گاڑی چلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمِ گرما کے باعث مسافروں کو چاہیے کہ سفر کے دوران پانی اور دیگر ضروری اشیاء اپنے ساتھ رکھیں اور محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
لاہور سے مزید