لاہور(کرائم رپورٹر) امن و امان کو برقرار رکھنے اور پولیس ریسپانس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سول لائنز ڈویژن پولیس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامی مشقوں (موک ایکسرسائز) کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں کی نگرانی ایس ایچ او اولڈ انارکلی زین علی نے کی۔ہنگامی مشقوں میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔