• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاد باغ: ڈکیتی کی کال پر فوری ریسپانس، ڈاکو ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس کا ڈکیتی کی کال پر فوری ریسپانس، ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی ترجمان کے مطابق 15 پرکالر نے بتایا دو ڈاکو نقد رقم اور موبائل چھین کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہوئے ہیں جس پر تھانہ شاد باغ کی پیٹرولنگ ٹیم نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا اس دوران شاد باغ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا جبکہ دوستان موٹر سائیکل لیکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی ،چوری، نقب زنی اور غیر قانونی اسلحہ جیسی 180کے قریب وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
لاہور سے مزید