• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی رہنماؤں کی تحصیل صدر پیپلز یوتھ پاکپتن اسلام شاہ کھگہ کے قتل کی مذمت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے تحصیل صدر پیپلز یوتھ پاکپتن اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنٹرل پنجاب کے صدر محسن حسن ملہی، جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری انجینئر شہریار چوہدری اور سنٹرل پنجاب کی پوری کابینہ نے بھی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پاکپتن کے تحصیل صدر اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل اور ان کی اہلیہ پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لاہور سے مزید