لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ( پی آریو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ہفتہ وار کارروائیوں کے دوران دو خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کیا، جبکہ دورانِ پٹرولنگ 8 اشتہاری ملزمان، 98 عادی مجرمان اور 3 عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لے کر ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔