• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت، خواتین سے پرس اورموبائل چھیننے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین سے پرس اور موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے میں ملوث گروہ کے ملزمان عاصم اور ناصر کو ضلع قصور سےگرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 4 موبائل فون، نقدی اور ایک پستول برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان نے عید کے روز ایک نجی سوسائٹی میں خاتون سے پرس چھیننے کی واردات بھی کی تھی۔
لاہور سے مزید