کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مستقل امن کیلئے پاکستان کے تاریخی کردار کا اعتراف ملک کیلئے اعزاز ہے ، جنگ بندی میں توسیع بڑی کامیابی ہوگی ، پاکستان کا امریکہ اور ایران کو صلح کے لئے بٹھانا تاریخی لمحہ ہے ۔ ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد عالمی سفارتی ، علاقائی محاذ پر بڑی عزت اور کامیابی دی ، ایران ، امریکہ جنگ میں ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششیں حوصلہ افزاء ہیں ، مذاکرات وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موثر قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے جبکہ پوری دنیا پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی جس کو اسحٰق ڈار نے کامیابی سے نبھایا کو خراج تحسین پیش کررہی ہے جو پاکستانی عوامی کیلئے بڑے فخر کی بات ہے ، پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔