کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری،غیر معیاری دودھ دہی فروخت کرنے والے نشانے پر،تفصیلات کے مطابق بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی اے ون سٹی میں قائم ملک شاپس کی چیکنگ2 ملک شاپس مالکان جرمانہ جبکہ 4 ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری،جرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر2 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 4 ملک شاپس کو معمولی نقائص پرنوٹسز جاری کیے گئے۔