• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس اوکے زیراہتمام کوئٹہ اورژوب میں اسکول داخلہ ریلیاں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمامسکول داخلہ آگاہی مہم کے سلسلے میں کوئٹہ اور ژوب میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیاکوئٹہ میں منعقدہ ریلی پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری وارث افغان کی قیا دت میں نکالی گئی ریلی سے وارث افغان، زوہیب کبزی، زرمینہ خپلواک، شفیق دلشان، شاہ زیب مریانی، میئن بڑیچ، ہیلہ افغان، بی بی زہرا کاسی اور بی بی شبنم ترکئی نے خطاب کیاژوب میں میں ریلی ضلع سیکرٹری امیرالبشر کی قیادت میں نکالی گئیجس سے صوبائی مرستیال سیکرٹری ایمل ، ضلع سینئر معاون سیکرٹری عرفان اللّٰہ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری ڈاکٹر نعمت اللّٰہ، شفیع اللّٰہ اور مولوی امین الحق نے خطاب کیامقررین نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کروائیں انہوں نے تعلیمی مسائل پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے میں تعلیمی شعبہ شدید مسائل کا شکار ہے جس کے حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہےپشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائےاساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور عوضی ٹیچر کے نظام کا خاتمہ کیا جائےتعلیمی اختیارات کو ضلعی سطح تک منتقل کیا جائے تاکہ مسائل کا بروقت حل ممکن ہوسرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے واضح قواعد و ضوابط بنائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید