کوئٹہ( پ ر) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئےپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جاوید خان نے خصوصی طور پر شرکت کی چیئرمین الیکشن کمیٹی جاویدخان تھےجبکہ ان کے ساتھ حبیب الرحمٰن سردار (سیکشن آفیسر محکمہ سپورٹس بلوچستان) اور داؤد شاہ بھی تھےکوئٹہ ڈویژن سے جان عالم اور ضمیر احمد ،ژوب ڈویژن سے محمد رفیق، محمد سلیم، سبی سے موسیٰ خان اور قمر شاہ، قلات سے پروفیسر اقبال اور شیر محمد سرپرہ،رخشان سے محمد رمضان اور ریاض، مکران سے طارق بلوچ جبکہ نصیر آباد ڈویژن سے چھتہ جمالی اور عبدالغفور سومرو نے شرکت کی نتائج کے مطابق چیئرمین محمد ایاز اختر ترین ، صدر جان عالم اور جنرل سیکرٹری سجادحیدر نائب صدورعمر گل، زبیدہ ستار، فہمیدہ گل، محمد رمضان ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری ضمیر احمد، پریس سیکرٹری محمد عارف اور خزانہ سیکرٹری محمد انور منتخب ہوئےاس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جاوید خان نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی۔