کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اب تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیےطلبا کو کو ایچ ای سی کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم شروع کررہا ہے ذرائع کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنانا ہےاس کے تحت درخواست دہندگان کو فزیکلی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ایچ ای سی کے مطابق درخواست جمع کرانے سے لے کر ٹریکنگ اور تصدیق تک کا پورا عمل آن لائن کیا جائے گا جس کے ذریعےطلبا کسی بھی جگہ سے خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نظام 30 جون 2026 تک مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے گا۔