کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شہریوں کی سہولت کے لیے اپنی خدمات آن لائن کر دی ہیں، جس کے تحت اب پاکستان بھر میں صارفین پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید، ترمیم اور ایف آر سی حاصل کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کو دفاتر کے چکر، قطاروں اور اضافی اخراجات سے نجات ملے گی جبکہ موبائل فون سے فیس کی ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال نہ کرنے والے افراد قریبی ای سہولت فرنچائز سے بھی نادرا کی منتخب خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔