• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجتبیٰ شجاع الرحمن پنجاب رائفل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لاہور(شوبز رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن پنجاب رائفل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ پنجاب رائفل ایسوسی ایشن (PRA) کے انتخابات ایسکارٹس گارڈن، مین کینال بینک روڈ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئے ۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن کو چار سالہ مدت 2026 تا 2030 کے لیے شوٹنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ جاوید لودھی، احمد نعیم، مفتی حسیب الدین بابر اور چوہدری ہارون نائب صدور منتخب ہوئے ۔ عثمان علی شاہ کو اعزازی سیکرٹری جبکہ سلمان یونس کو خزانچی اور خرم کو اعزازی اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
لاہور سے مزید