• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی موجودہ باڈی کی2سالہ مدت مکمل، نئے انتخابات کا اعلان

لاہور(خبرنگار)تحریکِ اساتذہ پنجاب کے صدر جنید احمد خان اور اتحادِ اساتذہ پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹر طارق بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پیپلا) کے انتخابات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ باڈی کی دو سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر نئے انتخابات 14 نومبر 2026 بروز ہفتہ کو منعقد ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلا کے آئین کے مطابق دو سالہ مدت کی تکمیل کے بعد جمہوری عمل کا تسلسل برقرار رکھنا لازمی ہے، تاکہ اساتذہ کو اپنے نئے نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل سکے
لاہور سے مزید