لاہو(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کچہ ایریا کے انتہائی مطلوب، بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی کو سرنڈر کروا لیا۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خطرناک ڈاکو احمد بکھرانی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مسلسل دباؤ، مؤثر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں ملزم ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کرنے پر مجبور ہوا۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچہ آپریشن کے دوران اب تک 66 خطرناک ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 320 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں ۔