• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے مریض سب سے مقدم ، پروفیسر فاروق افضل

لاہور (جنرل رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے مریض سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ نرسنگ فیکلٹی اور سٹاف کو اپنے علم اور پیشہ ورانہ مہارت کو مسلسل بڑھانا چاہیے تاکہ وہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کی نفسیاتی کونسلنگ میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ ایک مسیحا کا مثبت اور ہمدردانہ رویہ بیماروں میں زندگی کی نئی امید اور جینے کی امنگ پیدا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف نرسنگ، لاہور جنرل ہسپتال کے زیرِ اہتمام نرسنگ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ’’Patient Safety: From Awareness to Action ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں پرنسپل کالج آف نرسنگ مس ثمینہ کوثر نے بطور پیٹرن شرکت کی۔
لاہور سے مزید