• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے پاس اب امن معاہدہ کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیاسی قومی اُمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی مشاورت اور لاہور میں علماء اور سیاسی کارکنان کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ امن معاہدہ ہونے تک شک و شبہ، عدم اعتماد کی بارودی سرنگیں پھٹتی رہیں گی. امن اور اقتصادی بحران سے نجات پوری دُنیا کا اہم ترین نقطہ اتفاق ہے. امریکہ کے پاس اب امن معاہدہ کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، صدر ٹرمپ مسلسل غلطیاں کررہے ہیں، عملاً صیہونیت نے ٹریپ کرکے ایران کو سرنگوں کرنے کی ہر کوشش کی لیکن ناکام ہوگئی. ایران کے ساتھ 45 سال سے امریکہ، یورپ، اسلامی ممالک ظلم کررہے ہیں. لیاقت بلوچ نے سیالکوٹ، قصور اور لاہور میں جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی بحرانوں کا خاتمہ عالمی سفارتی محاذ پر کامیابیوں میں استحکام لائے گا. عالمی سفارتی محاذ پر کامیابی اللہ کی بڑی نعمت ہے
لاہور سے مزید