• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں اسرائیل کی مشکلات میں اضافہ، تعلقات میں بڑی تبدیلی کے آثار

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں اسرائیل کی مشکلات میں اضافہ، تعلقات میں بڑی تبدیلی کے آثار، کمزور ہوتی حمایت کا سامنا، ہنگری میں وکٹر اوربان کی حکومت ختم، اٹلی نے دفاعی تعاون معطل کردیا۔ غزہ و مغربی کنارے کی صورتحال پر یورپی بے چینی میں اضافہ، پابندیوں اور تجارتی دباؤ کے امکانات بڑھ گئے۔ یورپ میں گزشتہ ہفتہ اسرائیل کے لیے سفارتی لحاظ سے مشکل ثابت ہوا کیونکہ ہنگری میں وکٹر اوربان کی حکومت کے خاتمے اور اٹلی کی جانب سے دفاعی تعاون معطل کیے جانے کے بعد اسرائیل کو اپنے اہم یورپی حامیوں کی کمزور ہوتی حمایت کا سامنا ہے۔ مبصرین کے مطابق ان تبدیلیوں کے نتیجے میں یورپی اتحاد کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں پرتشدد آبادکاروں کے خلاف پابندیوں اور اسرائیل کے ساتھ تجارتی و سیاسی تعلقات پر نظرثانی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید