• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا جنگ کے دوران طاقت کا مظاہرہ، شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

کراچی (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جس سے ایران جنگ کے باعث بڑھتی کشیدگی اور امریکہ و جنوبی کوریا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے درمیان اس کی عسکری سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر کے قریب سے صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر فائر کیے گئے اور تقریباً 140 کلومیٹر تک پرواز کرتے ہوئے سمندر میں جا گرے۔ جاپان نے بھی تصدیق کی کہ میزائل کوریائی جزیرہ نما کے مشرقی ساحل کے قریب گرے اور اس کے خصوصی اقتصادی زون میں داخل نہیں ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید