• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسحق ڈار نے کہا کہ تمام زیر التوا امور کے حل کیلئے جلد مسلسل مذاکرات اور روابط ناگزیر ہیں۔ اسحق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کا تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء اسحاق ڈار اور آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وانگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید