• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کچھ ہتھیار فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کچھ ہتھیار فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ، تنظیم اپنے پولیس اور اندرونی سیکورٹی اداروں کی کچھ رائفلیں و دیگر اسلحہ دینے کیلئے تیار ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق غزہ میں حماس کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ہے کہ تنظیم اپنے پولیس اور اندرونی سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والی کچھ خودکار رائفلیں اور دیگر ہتھیار فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ پیشکش اس بات کی علامت ہے کہ تنظیم محدود سطح پر نرمی دکھا سکتی ہے، تاہم یہ اسرائیل اور امریکہ کے مکمل غیر مسلحی کے مطالبات سے کافی کم ہے۔
اہم خبریں سے مزید