امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے‘ کا جملہ دہراتے ہوئے 40 دن ہو گئے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے 9 مارچ سے اب تک کے ان کے بیانات جوڑ کر نشر کر دیے۔
ٹرمپ نے کئی بار انٹرویوز اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، لگتا ہے معاہدہ جلد ہو جائے گا، ہم بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران مذاکرات کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران مذاکرات نہیں کرے گا تو اسے ایسے مسائل کا سامنا کرنا ہو گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی، مگر جلد بازی میں کوئی بری ڈیل نہیں کریں گے، جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر اسلام آباد جا رہے ہیں، ڈیل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔