• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر یونیورسٹی کے نام کیساتھ ظہور شاہ ہاشمی یونیورسٹی کا اضافہ کیا جائے، کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاہےکہ ان دنوں گوادر کے بہت بڑے عظیم انسان و علم دوست سکالر ظہور شاہ ہاشمی کی سو سالہ زندگی کا سال منایا جارہا ہے گولڈن جوبلی کے موقع پر میری گورنر و وزیر اعلی بلوچستان سمیت مولانا دایت الرحمن و وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی سے درخواست ہےکہ گوادر یونیورسٹی کے نام کے ساتھ گوادر ظہور شاہ ہاشمی یونیورسٹی کا اضافہ کیا جائے یہ انکی صد سالہ جشن پیدائش کے موقع پر ان کے لئیے بہت بڑا خراج عقیدت و تحسین و پزیرائ کا مظہر ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید