• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان ہسپتال سے متعلق حکومتی پالیسی قبول نہیں ،ینگ ڈاکٹر

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے صوبائی حکومت کی جانب سے باچا خان ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہسرکاری ہسپتالوں کا نظام چلانے کیلئے حکومت نے متعدد پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیںجو مریضوں اور ہیلتھ سے منسلک ملازمین کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیںایک ہی وقت میں ہسپتالوں کو چلانے کیلئے مکمل سرکاری ، سیمی اٹانمس ، اٹانمس اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسیپالیسیوں سے یہ واضح ہورہا ہے کہ محکمہ صحت کو چلانے کیلئے حکومتی سطح پر جامع پالیسی کا فقدان ہے ساتھ ہی حکومت ٹراما سینٹر کوئٹہ اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جیسے بڑے منصوبوں پر سالانہ 6 ارب روپے یا اس سے زائد اخراجات برداشت کرنے اور اسے اٹانمس باڈیز طرز پر گرانٹ ان ایڈ دے کر چلانے کا منصوبہ رکھتی ہےکوئٹہ شہر کے وسط میں اربوں روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ باچا خان ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت نجی تحویل میں دینے کی کوشش واضح تضاد اور غیر واضح پالیسی کی عکاسی کرتی ہے اس قسم کے عوام اور ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید