• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحیٰ کے موقع پرکوئٹہ میں طویل لوڈشیڈنگ جاری رہی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ کے موقع پرکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی، جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کے علاوہ اس کے گردونواح میں بھی غیر اعلانیہ بجلی کی بندش جاری رہی ،اس شدید اور سخت گرمی کے باعث بوڑھوں،خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ عید کے دنوں کے علاوہ بھی واپڈا احکام مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول ہے جس کے باعث کاروباری زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے مگر کیسکوحکام پر جوں تک نہیں رینگتی ،انھوں نےعید الاضحیٰ کے موقع پرکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں کیسکو حکام کی نااہلی، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے متعدد علاقے کئی کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہتے ہیں جس کے باعث عوام شدید اذیت کا شکارہیں۔ خصوصاً عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی مسلسل بندش نے گھریلو صارفین تاجروں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہےشہریوں نے مطالبہ کیا کہ صورتحال کانوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید