• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کا دورہ چمن پھاٹک، دھماکے کے متاثرین کا اظہار تشکر

کوئٹہ(خ ن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہولناک دھماکے کی جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہ فردا فردا ہر متاثرہ خاندان کے پاس جا کر خیریت دریافت کی اور ذاتی طور پر گھروں، گاڑیوں اور ماڈل پبلک سکول کی تباہی کا جائزہ لیا۔ سانحہ چمن ریلوے پھاٹک کے افسوسناک دھماکے سے شدید متاثر ہونے والے علاقے کے مکینوں نے گورنر جعفرخان مندوخیل اور اس حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی نے دھماکے کے بعد چار مرتبہ علاقے کا دورہ کیا۔ متاثرین نے گورنر اور ایم پی اے کی عوام دوستی اور اٹل عزم کیلئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کی یہاں موجودگی سے انہیں اس مشکل وقت میں بڑی امید اور حوصلہ مل گیا۔
کوئٹہ سے مزید