• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی تاریخ میں بلند مقام رکھتی ہے، علما

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علما نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی پوری تاریخ انسانی میں بلند مقام رکھتی ہے عید الاضحٰی اللہ تعالی کے عظیم المرتبت اور جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام اور ان کے عظیم فرزند سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے مثالی جذبہ اطاعت تسلیم و رضا عزیمت و استقامت و جاں نثاری و فدا کاری کی علامت اور عظیم و تاریخ ساز قربانی کی یاد گار ہے ان خیالات کا اظہار مولاناحافظ حسین احمد شرودی نےجامعہ رشدیہ اسماعیل کالونی،صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے مرکزی عید گاہ طوغی روڈ،مولانا عبداللہ منیر نے لیاقت پارک، مولانا قاری مہر اللہ نےجامعہ عربیہ مرکزیہ تجوید القرآن سرکی روڈ ، قاری حافظ عبدالقیوم مشوانی نے جامع مسجد شہباز ٹاؤن،شیخ مولانا عبدالباقی نےجامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم ،قاری عبدالحفیظ نے سنڈیمن اسکول اور مولاناعطا الرحمن رحیمی نےجامع مسجدضیاالقران رحیمی ٹاؤن میں نماز عید کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا علما نے کہا کہ قربانی در حقیقت سنت ابراہیمی کی یاد گار اور اس عہد کی تجدید ہے کہ ہمارا جینا مرنا ہر عمل اللہ کیلئے ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی تعمیل ہی در حقیقت ایمان کابنیادی تقاضاہےعلما نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی پوری تاریخ انسانی میں بلند مقام رکھتی ہے انہوں نےکہا کہ عید خوشیوں محبت اور یکجہتی کا تہوار ہے ہمیں عید کی خوشیوں کو بانٹنا چاہیئے علما نے کہا کہ قربانی کا تصور انسانی تاریخ میں ہمیشہ سے رہا ہے مختلف مذاہب تاریخ کے مختلف ادوار اور مختلف انسانی تہذیبوں میں قربانی کا تصور موجود تھا سب سے پہلی قربانی آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل کی ہے عید الاضحیٰ کی قربانی حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔
کوئٹہ سے مزید