کوئٹہ(این این آئی) ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری صحت مراکز میں ڈاکٹروں کی 24 گھنٹے موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کے لیے ڈی ایچ اوز اور ہسپتالوں کے سربراہان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ڈاکٹرزاوردیگر عملے کی غیر حاضری کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات انہوں نے ژوب ڈویژن کے تفصیلی دورے کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب، کے ایس ایف، ٹی ایچ کیو ہسپتال مسلم باغ اور آر ایچ سی کان مہترزئی کے دورے کے موقع ڈاکٹروں اور عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے تسلسل اور نظام کی بہتری کے لیے ہسپتالوں میں مانیٹرنگ، سپر ویژن اور احتسابی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو معیاری اور مسلسل طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے مانیٹرنگ دورے آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔