• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عید کے پہلے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دور ہ کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔ اس موقع پر قیدیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے، اور ہمیں معاشرے کے ہر فرد کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے۔
کوئٹہ سے مزید