• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، وائس فار مسنگ پرسنز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہلاپتہ افراد کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائےحکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرےیہ بات انہوں نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریںانہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات بند کیے جائیںبلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے اور اہل بلوچستان کے بنیادی انسانی و آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید