• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ اور نواں کلی بائی پاس پررش، شہریوں کومشکلات کا سامنا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ہنہ اور نواں کلی بائی پاس پررش،شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا، تفصیلات کے مطابق ہنہ اور نواں کلی بائی پاس پر ٹریفک کابے پناہ رش ہےعوامی حلقوں کاکہنا ہےکہ یہاں پر ٹریفک اہلکاروں کو زیادہ تعداد میں تعینات کیاجائے،اس کے علاوہ موٹرسائیکلوں پرہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ،نوجوان موٹرسائیکلوں پر ون وہیلنگ کرتے ہوئے نظرآتے ہیں ،تیزموٹرسائیکلیں چلاتے ہیں ،ریس لگاتے ہیں ،جس کی وجہ سے عام شہریوں کایہاں سے گزرنامحال ہوتاہے، یہ نوجوان دوڑتی ہوئی موٹر سائیکلوں پر ایسی خطرناک حرکتیں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ ہونے کے ساتھ خوفزدہ بھی ہوتے ہیں۔شہریوں کاکہنا ہےکہنابچوں کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے سڑک کے بائیں طرف رہنا ہوتا یا دائیں طرف ، سڑکیں ہی نہیں گلیوں محلوں میں ایسے موٹر سائیکل سوار اپنی جانیں گنوا چکے ہیں بلکہ دوسروں کی جانیں تک لے چکے ہیں، اکثر کم عمر موٹر سائیکل سوار اپنی غلطی سے حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن والدین دوسروں پر الزام عائد کرکے ان پر مقدمات درج کرادیتے ہیں۔ حد تو یہ ہے اکثر کم عمر بچے رکشہ چلا رہے ہوتے ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ بعض اوقات موٹر سائیکل کی ریس لگاتے یا ون ویلنگ کا تماشہ دکھاتے ہوئےٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خود بھی معذور ہوجاتے ہیں یا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ جنون میں وہ ایسا کچھ کر جاتے ہیں، جس کے نقصان کا اُن کو خود ادراک نہیں ہوتانوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید