• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت میں اضافہ، موسمی امراض پھیلنے کا خطرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے کا خطرہ موسم کے اثرات سے خود کو بچانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ موسمی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں گرم موسم میں پانی اور ٹھنڈ ی تاثیر رکھنے والی خوردنی اشیاء استعمال کی جائیں طبی ماہرین نے بتایا کہ گرمی کی حدت کو کم کرنے کیلئے تربوز انتہائی مفید پھل ہے تربوز میں نوے فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ انسانی جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا اس کے علاوہ دہی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی مفید ہے جبکہ لیمو بھی ٹھنڈی تاثیر رکھتاہے انہوں نے کہاکہ پھلوں کے علاوہ سبزیوں میں ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزیوں کا بھی استعمال کرنا چاہیے جن میں گاجر، کھیرا، سلاد، پودینہ شامل ہیں طبی ماہرین نے بتایا کہ گرم موسم میں موسمی امراض تیزی سے پھیلتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر معیاری مشروبات آئس کریم کے استعمال سے اجتناب کریں۔
کوئٹہ سے مزید