• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافہ، تاریخ کاسب سے بڑا بجٹ، 4181 کھرب 27 ارب روپے، کانگریس میں سخت بحث کا امکان

کراچی/دبئی (رفیق مانگٹ/سبط عارف) امریکا کے دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز ، یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 4181 کھرب 27 ارب روپے کا بجٹ ہوگا، اس پر کانگریس میں سخت بحث کا امکان ہے، بجٹ میں ڈرونز کیلئے 209 کھرب روپے طلب، خود کارجنگی مشینیں، روبوٹ گاڑیاں اور سسٹمز(ڈیفنس آٹونومس یونٹ) کے بجٹ میں63ارب سے بڑھا کر 152 کھرب روپے تک غیر معمولی اضافہ، F-35 طیاروں کی خریداری بڑھا کر سالانہ 85 طیارے کرنے کی تجویز، بحریہ کے لئے181 کھرب روپے سے زائد لاگت سے 18 جنگی جہاز اور 16 معاون جہاز حاصل کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے ریکارڈ دفاعی بجٹ میں ڈرونز کے لیے209 کھرب روپے (75 ارب ڈالر )طلب کر لیے۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے مالی سال 2027 کے لیے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ پیش کر دیا ہے، جس کا مجموعی حجم 4181 کھرب 87ارب 70 کروڑ روپے (15کھرب ڈالر)(1.5ٹریلین ڈالر) بتایا گیا ہے۔ بجٹ میں غیر معمولی اضافہ جدید جنگی ٹیکنالوجی، ڈرونز، میزائل دفاعی نظام اور مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔گارجین کی مطابق ٹرمپ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں 445 ارب ڈالر کے ریکارڈ اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو سابق صدر بائیڈن کے آخری پینٹاگون بجٹ سے دو تہائی زیادہ ہے.اس کے لیے صحت، تعلیم اور رہائش جیسے سماجی پروگراموں میں کٹوتیوں کا منصوبہ بھی شامل ہے. برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے بعد دفاعی اخراجات میں سال بہ سال سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے.اس بجٹ میں ایک نئی مد صدارتی ترجیحات کے نام سے شامل کی گئی ہے، جس کے تحت گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام، ڈرون برتری، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور دفاعی صنعتی بنیاد کو فنڈنگ دی جائے گی۔فضائی شعبے میں لاک ہیڈ مارٹن کے ایف-35 طیاروں کی خریداری بڑھا کر سالانہ 85 طیارے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ طیارہ سازی اور تحقیق و ترقی کے لیے 102 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں.نئے بجٹ میں بحریہ کی توسیع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے تحت 65 ارب ڈالر سے زائد لاگت سے 18 جنگی جہاز اور 16 معاون جہاز حاصل کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ گولڈن فلیٹ کے نام سے پیش کیا گیا ہے اور 1962 کے بعد سب سے بڑا بحری جہاز سازی پروگرام قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پینٹاگون کی تاریخ کی سب سے بڑی بجٹ درخواست میں ڈرونز اور ان کے خلاف ٹیکنالوجیز کے لیے 75 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، یہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔ محکمے کے مطابق انٹیلی جنس کے شعبے کے لیے 50 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ امریکا-میکسیکو سرحد کی سیکورٹی کیلئے 2.3ارب ڈالر رکھنے کا پلان ہے۔ مزید بتایا گیا کہ میزائل دفاعی منصوبے "گولڈن ڈوم" کے لیے 18ارب ڈالر رکھے گئے ہیں، جبکہ جدید ہتھیاروں اور نئی ٹیکنالوجی پر بھی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید