لاہور (کرائم رپورٹر سے) پنجاب پولیس کے پروموٹ ہونیوالے سینئر افسران کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب میں افسران کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے 10افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگائےاس موقع پر آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم کا کہناتھا کہ افسران سے شہریوں کی مزید دلجمعی سے خدمت و حفاظت کی توقع کرتے ہیں محکمانہ ترقی کیرئیر کا اہم حصہ اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔