• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا دوسر امرحلہ، رجسٹریشن شروع

لاہور (خبر نگار) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ʼسی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرامʼ میں آئی ٹی کمپنیوں کی کامیاب رجسٹریشن کے بعد اب دوسرے مرحلے میں امیدواروں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو معروف آئی ٹی کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے، اپنی فنی مہارتوں کو فروغ دیے سکیں گے اور ایک مضبوط پروفیشنل پورٹ فولیو بنا سکیں گے۔ انٹرن شپ کی مدت پانچ ماہ ہو گی جس کے دوران ماہانہ 50,000روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا عملی ثبوت ہے۔
لاہور سے مزید