لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی میں سندھ اسٹوڈنٹس کلیکٹو کے زیر اہتمام ہولی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی صوبائی وزیر نے جامعہ کے کیمپس میں ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔