کراچی (نیوز ڈیسک) ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج قرار دیا، 51فیصد کا کہنا تھا ان کی ذہنی صلاحیت مزید خراب ہوئی ہے۔ 62فیصد امریکی ٹرمپ کارکردگی سے ناخوش،صرف 16فیصد نیٹو سے نکلنے کے حامی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے اور اِپسوس کے مشترکہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار ہے جبکہ 62 فیصد امریکی ان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، خاص طور پر ایران جنگ اور پوپ لیو کے ساتھ تنازع کے بعد ان کے مزاج اور ذہنی صلاحیت پر سوالات بڑھ گئے ہیں۔