اسلام آباد(عاطف شیرازی )مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث اوگرانے سوئی سدرن کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے گیس قیمتوں میں ردوبدل/نظرثانی کی درخواست پر ہونے والی عوامی سماعت مؤخر کر دی ۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق یہ سماعت 22 اور 23 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی، تاہم مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور غیر یقینی حالات کے باعث اسے عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔