اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب روک دیا۔جلال خان کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والا انتخاب موخر کرنے کی درخواست سماعت 6 مئی کو ہوگی ،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا تھا، لہٰذا سوال پیدا ہوتا ہے کہ حلف کے بغیر نشست کو کیسے خالی قرار دیا جا سکتا ہے۔