• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی پر وزیرِ اعظم اٹلی جارجیا میلونی کی توہین پر روسی سفیر کی طلبی

جارجیا میلونی— فائل فوٹو
جارجیا میلونی— فائل فوٹو

اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی توہین کرنے پر روس نے اٹلی کے سفیر کو طلب کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی میڈیا کے مطابق روسی پریزنٹر ولادیمیر سولووف نے ٹی وی پر کہا ہے کہ اٹلی کی وزیرِ اعظم میلونی پوری نسلِ انسانی کے لیے رسوائی کا سبب ہیں۔

روسی ٹی وی پریزنٹر نے کہا ہے کہ میلونی ایک جنگلی جانور، بدتمیز، گھٹیا عورت ہیں، انہوں نے اپنے منتخب کرنے والوں سے بھی دھوکا کیا حتیٰ کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ بھی دھوکا کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے وزیرِ خارجہ تاجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اس واقعے پر روسی سفیر الیگزے پارامونوف کو وزارتِ خارجہ میں احتجاج کے لیے بلایا گیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ روسی ٹی وی کے میزبان نے وزیرِ اعظم میلونی کے بارے میں انتہائی سنگین اور جارحانہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے ملک کی وزیرِ اعظم کے بارے میں توہین پر مبنی ریمارکس کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ جارجیا میلونی نے حالیہ دنوں میں امریکا کی ایران میں جنگ کے خلاف پوپ لیو اور ٹرمپ کے درمیان چھڑنے والی بحث میں پوپ کی حمایت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید