• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عازمینِ حج کے ابتدائی قافلے کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری

مسجدِ نبوی ﷺ کا خوب صورت منظر—فائل فوٹو
مسجدِ نبوی ﷺ کا خوب صورت منظر—فائل فوٹو

پاکستانی عازمینِ حج کے ابتدائی قافلے مسجدِ نبوی ﷺ اور ریاض الجنہ پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی عازمینِ حج نے مدینہ پہنچ کر ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی اور روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دی ہے۔

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ عازمینِ حج 18 اپریل سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے ذریعے سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی وزارتِ حج کے مطابق مسجدِ نبوی ﷺ جانے کے لیے بھی قافلوں کے لیے الگ الگ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تمام ممالک سے آئے عازمینِ حج کو منظم انداز سے موقع مل سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید