• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق پر 1 شخص کو پھانسی دیدی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کو اسرائیل کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔

 ایرانی عدلیہ کے مطابق سلطان علی شیرزادی کو دہشت گرد گروپ پیپلز مجاہدینِ خلق آرگنائزیشن کی رکنیت اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔

مجرم پر ایران کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام تھا۔

عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدینِ خلق پر حالیہ برسوں میں غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے پراکسی کے طور پر کام کرنے اور ایران میں مختلف حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، جن میں بعض سائنسدانوں اور شہریوں کے قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید