کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی نمبر چارجامعہ فاروقیہ کے قریب جمعرات کی صبح چھری کا وار کرکے 30 سالہ محمد شان ولد عابد علی کو قتل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے ساتھی ارشد بٹ ولد محمد اسلم نے قتل کیا ،ملزم موقع پر سے فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے تعاقب کے بعد گرفتار کرکے چھری برآمدکرلی ، گرفتار ملزم حسینی مشن امام بارہ کے قریب کا رہائشی ، مقتول اور گرفتار ملزم ملکر آئس کا نشہ کرتے تھے، ملزم نے نشے کی حالت میں اپنے ساتھی کے گلے پر چھری کا وار کرکے قتل کیا ،دریں اثنا سچل تھانے کی حدود بلاول شاہ نورانی گوٹھ اللہ والی مسجد کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے 30سالہ ملک مجید الرحمٰن ولد مجیب الرحمٰن جاں بحق ہوگیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقع گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11فٹبال گراؤنڈ کے قریب چھری کے وار سے 26سالہ محمد عمر ولد محمد مرتضیٰ زخمی ہوگیا ، پولیس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے ۔