کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفرزون سیکٹر16 اے میں واقع گھرسے 17 سالہ برہان الدین ولد انورالدین کی پھندا لگی لاش ملی ہے ، پولیس نے بتایاکہ متوفی میٹرک کا طالبعلم تھا، گھرکی چھت پرکبوترپالے ہوئے تھے، والدین نے امتحانات کی وجہ سے منع کیا تونوجوان دلبرداشتہ ہوگیا اورکمرے میں جا کر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی۔